صدر پاکستان مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

May 31, 2026 | 18:20:PM
صدر پاکستان مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔

 ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج رات 9:30 بجے ان کے آبائی گاؤں سنکھترہ، تحصیل ظفرووال، ضلع نارووال میں ادا کی جائے گی۔

اہل خانہ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر