این ایف سی ایوارڈ؛ صوبوں کو 8 ہزار 2 سو ارب دینے کا تخمینہ

May 31, 2026 | 15:18:PM
 این ایف سی ایوارڈ؛ صوبوں کو 8 ہزار 2 سو ارب دینے کا تخمینہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں جس میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8 ہزار 2 سو ارب روپے ٹرانسفر کرنے کا تخمینہ ہے۔
آئندہ مالی سال میں پنجاب کو 4 ہزار ارب روپے سے زائد فنڈز دینے کا تخمینہ ہے،این ایف سی کی مد میں سندھ کو 2 ہزار ارب روپے سے زائد ملنے کا تخمینہ لگایاگیاہے۔
خیبر پختونخوا کو ایک ہزار 3 سو ارب روپے زائدجبکہ بلوچستان کو 750 ارب روپے کے لگ بھگ فنڈز ملنے کا تخمینہ لگایاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں سولر پینلزاورکھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ
رواں سال این ایف سی کی مد میں صوبوں کو 8 ہزار ارب روپے سے کم ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں،وزارت خزانہ نے رواں سال این ایف سی کے لیے 8 ہزار 205 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔