اشنا شاہ نے حمل کی مشکلات کو زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حمل کے دوران پیش آنے والی جسمانی و جذباتی مشکلات کو زندگی کے مشکل ترین مراحل میں سے ایک قرار دےدیا ۔
اشنا شاہ نے رواں ماہ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے حمل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی،انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز قرار دیا تھا۔
اداکارہ حمل کےحوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں، اداکارہ کاکہناہےکہ حمل کا سفر ان کے لیے اتنا خوشگوار نہیں رہا جتنا لوگ عموماً تصور کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے شدید موڈ سوئنگز، جسم میں سوجن، مسلسل تھکن، مناسب خوراک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ڈلیوری کے مرحلے کے بارے میں بھی فکرمند ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات،اندازاورلباس توجہ کامرکز، تصاویر وائرل
اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز اور ویڈیوز میں مزاحیہ انداز میں حمل کو اولمپک کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جسمانی اور جذباتی طور پر بے حد مشکل مرحلہ ہے، جس کا اندازہ صرف وہی خواتین لگا سکتی ہیں جو اس تجربے سے گزرتی ہیں۔