پنجاب بجٹ، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز

May 31, 2026 | 12:04:PM
پنجاب بجٹ، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ تمام سرکاری محکموں سے بجٹ تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور بعض سروسز پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کا بنیادی فوکس تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر، صفائی ستھرائی، زراعت، امن و امان اور عوام کو سستی خوراک کی فراہمی پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:آلو، ٹماٹر، پیاز اور انڈوں سمیت بنیادی غذائی اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ بجٹ کا مجموعی حجم 6 ہزار ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1500 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ساڑھے 4 ٹریلین روپے سے زائد فنڈز موصول ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبٰی شجاع الرحمٰن بجٹ پیش کریں گے۔