کروز میزائل داغنے کی صلاحیت، ایران نے فاسٹ اٹیک کشتی متعارف کرا دی

May 31, 2026 | 11:39:AM
کروز میزائل داغنے کی صلاحیت، ایران نے فاسٹ اٹیک کشتی متعارف کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ کرتے ہوئے ایک جدید فاسٹ اٹیک کشتی 27 رجب متعارف کرا دی ہے، جو طویل فاصلے تک کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق 27 رجب نامی اس جدید جنگی کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب سکوائر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کر سکتی ہے، جس کے باعث یہ دنیا کی تیز رفتار فوجی بحری کشتیوں میں شمار کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کی بحری ناکہ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری سے غداری ہے:محسن رضائی

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جدید میزائل نظام سے لیس یہ حملہ آور کشتی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 اس کی شمولیت ایران کی بحری جنگی طاقت میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام نے 27 رجب کی تعیناتی کو ملک کی بڑھتی ہوئی بحری دفاعی صلاحیتوں اور عسکری خود انحصاری کی نئی علامت قرار دیا ہے۔