ایران کی بحری ناکہ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری سے غداری ہے:محسن رضائی

May 31, 2026 | 10:25:AM
ایران کی بحری ناکہ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری سے غداری ہے:محسن رضائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی امریکی صدر کی سفارتکاری سے غداری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کہتے ہیں واشنگٹن مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات کر رہا ہے، امریکی اقدامات سے سفارتی عمل پر اعتماد مجروح ہوا، ایران پر دباؤ کی پالیسی مذاکرات کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز میں خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے، ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی شرائط مزید سخت کردیں:امریکی اخبار

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے، موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔