افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ، پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا:رانا تنویرحسین

May 31, 2026 | 08:48:AM
افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ، پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا:رانا تنویرحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیے جانے کے بعد ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

اپر مال لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتا، انہوں نے کہا کہ چین بھی چاہتا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے اڈوں کا خاتمہ کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تمام اہم معاملات طے پا چکے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ان معاملات کے خاتمے کے خواہاں ہیں، ان کے مطابق امریکہ کے اندرونی دباؤ کے باعث بعض امور میں تاخیر ہو رہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات کے حل میں پاکستان کی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، مذاکرات کا آخری مرحلہ پاکستان میں نہ بھی ہوا تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا:صدر ٹرمپ

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کیا ہے اور اسی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔