پیرس:پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، جھڑپیں، 400 گرفتار،7اہلکار زخمی

May 31, 2026 | 08:27:AM
پیرس:پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، جھڑپیں، 400 گرفتار،7اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیرس میں پی ایس جی (Paris Saint Germain)  کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پرحملے کیے،  مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 7 اہلکار  زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی۔

پولیس نے 400  سےزائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔

یاد رہے کہ پی ایس جی نے  آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔