گوگل : جی میل صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس جی میل کے صارفین کی آسانی اور سہولت کیلئے ایک کار آمد فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت جیمنائی سمری کارڈز پیش کئے جا رہے ہیں۔
گوگل ورک سپیس اپڈیٹ کی رپورٹ کے مطابق جی میل میں اب طویل ای میل تھریڈز کا سمری کارڈ خودکار طور پر تیار ہوکر صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
نیا فیچر جی میل ایپ میں جیمنائی سمری کارڈز، اینڈرائیڈ اور آئی ایس او پر دستیاب ہوگا، پچھلے سال جی میل کے سائیڈ پینل میں جیمنائی کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی، جس سے آپ ای میل تھریڈز کا خلاصہ دیکھ سکتے تھے، ای میل لکھنے میں مدد حاصل کر سکتے تھے، اور خودکار جوابات کی تجاویز بھی دیکھ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے کیش نکلوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
اب اسی سہولت کو بہتر بناتے ہوئے موبائل ایپ میں جیمنائی سمری کارڈز پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین ای میلز کو زیادہ آسانی سے سمجھ اور استعمال کر سکیں۔
گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے طویل ای میل تھریڈز میں موجود متعدد میسجز کے اہم نکات کو سمری کا حصہ بنایا جائے گا، اگر اس ای میل تھریڈ میں مزید میسجز موصول ہوئے تو سمری تیار ہونے کا عمل جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تاحال صرف انگریزی زبان میں موصول ہونے والی ای میلز کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ان کے ہم ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار چل گیا ،پاکستان کے بڑے صوبے میں دھماکا، شہادتیں