سعودی عرب میں کتنے عازمین حج انتقال کر گئے؟

May 31, 2025 | 12:20:PM
سعودی عرب میں کتنے عازمین حج انتقال کر گئے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔

ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں,ترجمان پاکستان حج مشن کاکہناہے کہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشوروسندھ  کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔

ترجمان پاکستان حج مشن کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نمازجنازہ مسجد نبوی ﷺ میں اداکی گئی اور تدفین جنت البقیع میں ہوئی ہے۔

مزیدتفصیلات:خطبہ حج کا 35 زبانوں میں ترجمہ،تیاریاں مکمل

ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں کی گئی ہے۔