سابق کرکٹر مائیکل وان اور وسیم جعفر آمنے سامنے۔۔۔!

May 31, 2021 | 11:20:AM
سابق کرکٹر مائیکل وان اور وسیم جعفر آمنے سامنے۔۔۔!
کیپشن: کرکٹ کے سابق کھلاڑی مائیکل وان ان اور وسیم جعفر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین وسیم جعفر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار کا سلسلہ  جاری ہے۔ حال ہی میں ایک  انٹرویو کے دوران انگلینڈ کے سابق کپتان نے وسیم جعفرکو سوشل میڈیا پربلاک کرنے کی بات کہی تھی،  اس کے جواب میں وسیم جعفر   نے انگلینڈ میں2007 کی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی جشن مناتے ہوئے تصویر شیئر کی اوراس کے ساتھ کیپشن لکھا ’’مائیکل وان کے ذریعہ مجھے بلاک کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے بعد میں اور میرے دوست ‘‘۔
 بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق وسیم جعفر اور مائیکل وان کے درمیان بھارت آسٹریلیا سیریز کے بعد سے تکرار جاری ہے۔ مائیکل وان نے پیشین گوئی کی تھی کہ بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0۔4 سے ہار جائے گا ۔ تب وسیم جعفر پہلے کرکٹر تھے جنہوں نے اس پیشین گوئی کو غلط قرار دیاتھا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو اس کے ہی گھرمیں ناتجربہ کار ٹیم کے ساتھ 1۔2ے ٹیسٹ سیریز جیت لی تھی۔ اب بھارت اگلے ماہ سے انگلینڈ کا دورہ کرنے والا ہے اور اگست میں  ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہونے والی ہے تو  اس سے پہلے یہ دونوں سابق کھلاڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں۔ 

ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران مائیکل وان سے سوال کیا گیا کہ ایک موجودہ یا سابق کرکٹر جسے آپ سوشل میڈیا پر بلاک کرناچاہیں گے تو انہوں نے فوراً جواب میں وسیم جعفر کا نام لیا۔ مائیکل وان کے اس عمل پر وسیم جعفر نے بھی بہت ہی دلچسپ انداز میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  2007میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ایک تصویر کو شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست  دینے کے بعد جشن منایا تھا۔ 
اس  ٹیسٹ سیریز میں وسیم جعفر بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مائیکل وان تھے۔ بھارت نے سیریز میں ایک ہی میچ جیتا تھا اور اس  میں وسیم جعفر نے نصف سنچری بنائی تھی۔ وسیم جعفر کے ذریعہ شیئر کردہ تصویراور ویڈیو ریکارڈنگ پر ٹویٹر کے صارفین نے ان کی پزیرائی کی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا کہ وسیم بھائی آپ زبردست ہیں۔ آپ ہر جگہ چھاجاتے ہیں۔ چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا کوچنگ کی فیلڈ، آپ میدان سے باہر بھی زبردست ہیں۔ ایک یوزر نے ریتک روشن کی روتی ہوئی تصویر کرتے ہوئے اس کے نیچے مائیکل وان کا نام لکھا ہے۔  

 یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد