مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد

May 31, 2021 | 10:00:AM
مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار فریڈی دارو والا نے اداکار شاہ رخ خان سے ان کی فلم میں کام کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ فریاد  کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق  بالی ووڈ اداکار فریڈی دارووالا نے شاہ رخ خان سے ان کی فلم میں اداکاری کرنے کے لئےسوشل میڈیا کے ذریعہ کام طلب کیا۔انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شاہ رخ خان اور ان کے پروڈکشن ہاؤس اور ہدایتکار سے درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم سے اداکار کارتک آرین علیحدہ ہوگئے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے فریڈی دارو والانے کہا کہ ’’اگر آپ حقیقی فریڈی کو ڈھونڈ رہے ہیں، تو میں یہاں ہوں‘‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس کردار کو سو فیصد حقیقی بناؤں گا، اگر آپ چاہیں تو ٹیسٹ لےلیجئے‘‘۔ اپنے اس ٹوئٹ کی وضاحت فریڈی نے اس طرح دی کہ ’’میرے پاس پروڈکشن ٹیم سے رابطہ کرنے کا کوئی اور راستہ نہیں تھا، اس لئے میں سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں یہ پروجیکٹ حاصل کرنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں یہ کردار اچھی طرح سے نبھا سکتا ہوں۔

واضح رہےکہ فریڈی دارو والا نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے ، جن میں کمانڈو 2، فورس 2، پوآئزن اور ریس 3 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔۔کورونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف