ویڈیو: بھارت میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری نے سلنڈر کی پوجا شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات اب براہِ راست عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے لگے ہیں۔
اس صورتحال نے بھارت میں ایل پی جی کی قلت نے صورتحال کو غیر معمولی بنا دیا ہے۔
اسی پس منظر میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین اس عمل کو محض عجیب حرکت نہیں بلکہ بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی کمی اور عوامی بے بسی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
کئی افراد کے مطابق یہ ویڈیو دراصل اس شدید بحران کی عکاسی کرتی ہے جس نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف
رپورٹس کے مطابق بھارت اس وقت ایل پی جی کی سنگین قلت سے دوچار ہے۔
جس کی بڑی وجہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹیں ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز جیسے اہم راستوں میں مسائل نے گیس کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔
اس کے نتیجے میں ملک بھر میں گیس کے حصول کے لیے طویل قطاریں، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ جیسے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں گھرانے اس بحران سے متاثر ہو رہے ہیں اور کھانا پکانے جیسی بنیادی ضرورت بھی مشکل بنتی جا رہی ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی کے مسائل جلد حل نہ ہوئے تو یہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور توانائی بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔