ایران نے امریکا سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ضمانت مانگ لی: ایرانی دانشور

Mar 31, 2026 | 08:19:AM
ایران نے امریکا سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ضمانت مانگ لی: ایرانی دانشور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیرون ملک مقیم معروف ایرانی دانشور ولی نصر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی صورت میں پاکستان سے ضمانت طلب کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر جاری کردہ  ایک پوسٹ میں  لکھا کہ معلوم ہوا ہے کہ  پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اسی وجہ سے بیجنگ جا رہے ہیں تا کہ کسی امکانی ڈیل کی صورت میں چین سے ضمانت حاصل کی جا سکے۔

ولی نصر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چین جانے سے پہلے ڈیل کی گارنٹی کے اس خیال پر امریکا اور چین دونوں سے بات کرچکا ہوگا۔

ایرانی دانشور ولی نصر نے کہا کہ چین اس وقت جنگ بندی کی سفارتی کوششوں میں فرنٹ لائن پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں، امریکی اخبار کا دعویٰ