اسحاق ڈار نے معاشی اعشارئیوں کی بہتری کی نوید سنا دی

Mar 31, 2023 | 23:17:PM
اسحاق ڈار نے معاشی اعشارئیوں کی بہتری کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی مشکلات سے پریشان پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے 2ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی ہے،  چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کردیاہے۔ 

 سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، 2ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے، اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔