راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق متعدد خمی

Mar 31, 2023 | 19:05:PM
 راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق متعدد خمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کی سائیٹ نورس چورنگی کے قریب انٹرنیشنل کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آسکو انٹرنیشنل کمپنی میں زکوٰۃ لینے کے دوران بھگدڑمچنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس سے اب تک 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ، پولیس کے مطابق  متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ 

ایس پی سائٹ ایریا کا کہنا ہے ڈائنگ فیکٹری میں راشن یا زکوٰۃ تقسیم کےحوالےسے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی ، ڈپٹی کمشنر آفس اور پولیس کوپیشگی  اطلاع نہ دینے پر 7 افراد گرفتار کرلیا ہے ، موقع سے گیس اخراج یا سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، بھگدڑ مچی تو ایک پائپ لائن متاثر ہوئی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں۔ 

سربراہ ایدھی فاونڈیشن فیصل ایدھی کا کہنا ہےکہ واقعہ میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 9 لاشیں عباسی ہسپتال اور 2 سول ہسپتال پہنچائی ہیں ،  جاں بحق ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ۔