خوشی کی علامت سمجھاجانے والا آسٹریلین ،ہیپی، سب کی توجہ کا مرکز

Mar 31, 2023 | 16:18:PM
خوشی کی علامت سمجھاجانے والا آسٹریلین ،ہیپی، سب کی توجہ کا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں نومولود گائے کے بچے کو خوشی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں گائے کا ایک نومولود بچہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گائے کے بچے کے بدن پر قدرتی طور پر ایک مسکراتے ہوئے چہرے کا نشان بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس بچے کو خوشی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: حقہ رکھنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا

جسم پر سمائلی ایموجی کے باعث اس کا نام ،ہیپی، رکھا گیا ہے۔ اس بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ بچھڑا بہت منفرد ہے کیونکہ اس کے سر پر دل کا نشان بھی بنا ہوا ہے۔ اس کا سر کالے رنگ کا ہے جس پر سفید رنگ کا دل کا نقش بنا ہوا ہے اور اس کا دھڑ سفید ہے جس پر کالے رنگ کا ایک مسکراتا ہوا چہرہ قدرتی طور پر چھپا ہوا ہے۔