تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

Jul 31, 2025 | 19:48:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  شمال مشرقی،جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلا م آباد، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے،اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات موسلادھار بارش بھی متوقع ہےاس کے علاوہ ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کےدیر، چترال ،سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بو نیر، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی ، پشاور، باجوڑ،مہمند، کرم ،خیبر، اورکزئی، کوہاٹ،کرک، ہنگو،لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان،وزیرستان اور ٹانک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کےراولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،شیخو پورہ ،نارووال ،لاہور، قصور ،ننکانہ صاحب، او کا ڑہ ، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ ،چنیوٹ میں چند مقامات پر جبکہ خوشاب، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سا ہیوال ، کو ٹ ادو ،پاکپتن،وہاڑی،ملتان،مظفر گڑھ،بہاولنگر،بہاولپور اور لودھراں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم بارکھان،مو سی خیل،ژوب، خصدار،آوران ،لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے جبکہ رات میں تھر پارکر،عمر کوٹ اورساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
 اس سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، جنوبی پنجاب،مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئےعوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ 

 خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے،شدید بارشوں،آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیش ہے۔ 
دوسری جانب  آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 45، دالبندین44، پنجگور43 اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے: سلیم مانڈوی والا