ٹرمپ کا ٹیرف فیصلہ،بھارتی برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی صدر کے ایک فیصلے نے بھارتی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا،25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے سے بھارتی برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت کی برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی،بھارت کے آئی ٹی ،ٹیکسٹائل، لیدر، جیولری، چاول، کیمیکل اور فارما سیکٹر کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔بھارت کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 18 فیصد امریکا کو جاتا ہے،بھارت کی امریکا کو سال 2024 میں برآمدات کا حجم 77ارب 44 کروڑ ڈالر رہا جو اب نمایاں طور پر کم ہوگا۔امریکا کے دروازے بند ہونے کے بعد بھارتی برآمدکنندگان کو اب دوسری منڈیوں کا رخ کرنا پڑے گا جو ایک مشکل ترین چیلنج ہے۔مودی سرکار کو یورپی یونین، برطانیہ اور جنوب ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک رسائی کیلئے زور لگانا ہوگا۔امریکا کے ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے سے بھارتی معیشت غیریقینی صورتحال سے دوچار رہے گی۔مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کار ی کو بالواسطہ طور پر جھٹکا لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ڈاکٹر کا مثالی اقدام، بیٹے کے گردے عطیہ کردیے