بلوچستان میں بارش اورسیلاب سے مزید 9افرادجاں بحق

Jul 31, 2022 | 22:06:PM
بلوچستان بارشیں ،پی ڈی ایم اے
کیپشن: بلوچستان میں بارشوں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں بارش اورسیلاب سے مزید 9افرادجاں بحق ہوگئے،پی ڈی ایم اے نے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات 136تک پہنچ گئی ہیںجاں بحق ہونے والوں میں 56مرد،33خواتین،47بچے شامل ہیں۔اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار میں ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 127 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد 33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں،اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار ، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 70 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 46 مرد 10 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں،مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 535 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 640 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 30 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف پٹیشن دائر کریں، شاہد خاقان کا ردعمل