پی ٹی آئی الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف پٹیشن دائر کریں، شاہد خاقان کا ردعمل 

Jul 31, 2022 | 21:21:PM
شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے الزامات، ردعمل
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تحریک انصاف کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ4 سال حکومت میں رہی،اگر انکے حالیہ بےہودہ الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف پٹیشن دائر کریں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے،انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کیساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم 3 ٹی ٹیز وصول کیں،شہباز گل کا الزام