پیپلز پارٹی کے شیراعظم وزیر کا پارلیمانی لیڈرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان 

Jul 31, 2022 | 18:41:PM
پیپلزپارٹی، شیراعظم وزیر، پارلیمانی لیڈرشپ، مستعفی ہونے کا اعلان،
کیپشن: شیراعظم وزیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماشیر اعظم وزیر نے پارلیمانی لیڈرشپ اور ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
شیراعظم وزیر نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈرشپ اور بنوں ڈویژن کی صدارت سے استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا،ان کا موقف ہے کہ اپنے فرزند فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔
شیراعظم وزیر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا ، حصہ ہوں اور پی پی پی کا حصہ رہوں گا ،انہوں نے کہاکہ اگر پارٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کئے تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا ،شیراعظم وزیر کا کہناتھا کہ پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بُری خبر :پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ