مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Jul 31, 2022 | 11:49:AM
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
کیپشن: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پاکستان کی ہمشیرہ و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کےیوم پیدائش  کےحوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب ہوں گی جن میں مادرملت کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، انھوں نے 1965 میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو انتقال کرگئیں۔