ادا کا رہ عا ئزہ خا ن کی ایسی ویڈیو سا منےآگئی کہ سو شل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

Jul 31, 2021 | 22:18:PM
ادا کا رہ عا ئزہ خا ن کی ایسی ویڈیو سا منےآگئی کہ سو شل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافے کااندازہ  اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ  ان کے انسٹاگرام پر 96 لاکھ 48 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ اداکارہ کی ایک ویڈیو پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ عا ئزہ خا ن  کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو ڈرامہ سیریل 'لاپتا' کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ ایک دکان پر خریداری کے بعد بل کا دکاندار سے پوچھتی ہے۔دکاندار بتاتا ہے کہ ٹوٹل 6ہزار500 روپے، جواب میں اداکارہ ٹال مٹول کرتے ہو ئے کہتی ہیں کہ بعد میں لے، لینا حساب میں لکھ لو میں کونسا محلہ چھوڑ کرجارہی ہوں۔

دکاندا ر اپنی رقم کا مطالبہ کرتا ہے جس پر عائزہ خان جو کہ اس ڈرامے میں گیتی کا کردار ادا کررہی ہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو بناتے مداحوں کو بتاتی ہے کہ یہ آدمی میرے ساتھ غلط باتیں کررہا ہے۔ شاید ان کو معلوم نہیں خوبصورت لڑکی کو چھیڑنے پر پاکستان کے قانون میں کیا سزا ہوتی ہے۔جس پر دکاندار مجبوراً معافی مانگتے کہتا ہے کہ بیٹی آپ کی طرف صرف500 روپے ہیں وہ بھی جب دل کرے دے دینا۔

ڈرامے کے مذکورہ سین میں دکھایا گیا عائزہ خان سے اپنے سوشل میڈیا فولورز کی تعداد زیادہ ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار پر جھوٹا ہراسانی کا الزام لگا دیتی ہیں۔ڈرامے کے اس کلپ کے سامنے آنے پر  سو شل میڈیاصا رفین کی جا نب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)

ڈرا مے کایہ سین دیکھنے پر پی پی رہنما شر میلا فاروقی ، اداکار عدنان ملک نے اسے مایوس کن قرار دیا جب کہ اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ یہ سین بہت سے زاویوں سے غلط ہے، خواتین خریداری کے بعد ہمیشہ پیسے دیتی ہیں، ہم سب پیسے دیتے ہیں، یہ دکھانا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھتے جنسی زیادتی کیسز ۔۔متھیرا نے وز یر اعظم سے متا ثرین کو جلد انصاف کا مطالبہ کر دیا