بڑھتے جنسی زیادتی کیسز ۔۔متھیرا نے وز یر اعظم سے متا ثرین کو جلد انصاف کا مطالبہ کر دیا

Jul 31, 2021 | 20:55:PM
 بڑھتے جنسی زیادتی کیسز ۔۔متھیرا نے وز یر اعظم سے متا ثرین کو جلد انصاف کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے پا کستان  میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ متھیرا  نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کیلئے انصاف چاہتے ہیں۔

 اداکارہ و ماڈل متھیرا نے مزید لکھا کہ بالخصوص ان خواتین کو انصاف دلایا جائے جو دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہتی ہیں۔ ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ ہم اب کوئی اور ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:2000 میں پیدا ہونے والے شیر کو دنیا کا سب سے طویل العمر قرا ر دے دیا گیا