4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان،پولیس کا 9 مئی کیسز سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )9مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا،پولیس کو ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 9 مئی اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں نامعلوم ملزمان کی گرفتاریوں کا ٹاسک متعلقہ ایس پیز کو دے دیا ، ایس پیز کو مقدمات میں ملوث 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مختلف مقدمات میں ملوث نامعلوم ملزمان کی فوٹیجز کا ریکارڈ سیف سٹی کیمروں میں محفوظ ہے، جن کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا خوف، 58 فیصد شہریوں نے خریداری کم کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے سیف سٹی کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیجز میں موجود افراد کے چہروں کی شناخت کی جائے گی، جس کے بعد شناخت ہونے والے ملزمان کے خلاف گرفتاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے متعلقہ افسران کو نامعلوم ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کے حوالے سے کارروائی تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔