پاکستانی نژاد امریکی شہری کو اہم عہدہ مل گیا

Jul 31, 2021 | 20:23:PM
پاکستانی نژاد امریکی شہری کو اہم عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مذہبی آزادی کے کمیشن کے لیے چار افراد کا انتخاب کیا ہے۔امریکی صدر کمیشن کی ایسی انتظامیہ بنانے کے خواہش مند ہیں جو امریکہ کی طرح تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی کرتے ہوں۔
امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کے کمشنر کے طور پر پاکستانی نڑاد 71 سالہ وکیل خضر احمد کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔خضر احمد کے صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن تھے اور عراق میں تعیناتی کے دوران 2004 میں داعش جنگجوﺅں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب 2016 میں انتخابی مہم کے دوران امریکی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو خضر احمد نے اپنی بیٹے کی قربانی یاد کراتے ہوئے اپنے بیان میں ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدام