14اے ایس پیز اور 22اسسٹنٹ کمشنرز کی گریڈ 18میں ترقی

Jan 31, 2026 | 23:22:PM
14اے ایس پیز اور 22اسسٹنٹ کمشنرز کی گریڈ 18میں ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 14 اے ایس پیز کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ایس پی بنا دیا جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 اسسٹنٹ کمشنرز کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 14 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ترقیوں اور تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، ترقیوں کی منظوری رواں برس 13 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی تھی، پولیس سروس آف پاکستان کی خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات ریشم جہانگیر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور پنجاب حکومت میں تعینات سیدہ شہر بانو، زینب ایوب اور انعم شیر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کی دانیہ رانا کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کے بعد ان کی خدمات پنجاب حکومت سے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

 مزید برآں، بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس افسران محمد معارج جلیل، سعد آفریدی، معاذ الرحمان، اعتزاز عارف، ایاز خان، کیپٹن (ر) نبیل احمد، محمد نعمان ظفر، عتیق الرحمان اور عثمان عزیز میر کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ان تمام افسران کو بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، دوسری جانب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 افسران کی بھی گریڈ 18 میں ترقیوں کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات عزیز علی خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسلام آباد ہی میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات علی احمد، حمزہ مراد اور نیلم علی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں تعینات محمد طلحہ اسد خان اور لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مزید برآں سندھ حکومت میں تعینات شہریار، وقاص ملوک اور مدیحہ ناریجو کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈسپوزل پر موجود فروہ بتول کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے اور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مس نیہل عبداللہ کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔

 مزید برآں ندیم بلوچ اور عبدالباسط صدیقی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت سے سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ انعم بابر اور فیصل احمد کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات عزاء ارشاد، بشارت بی بی، احمد مغیث اور محمد حمزہ عباس کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اور بلوچستان حکومت میں تعینات محمد حسیب شجاع، خالد شمس اور کیپٹن (ر) حمزہ انجم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: