حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقوی

Jan 31, 2026 | 23:19:PM
حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملوں کی پیچھے بھارت ہے، پہلے کی طرح اس بار بھی شکست دیں گے۔

سی ایم ایچ کوئٹہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے، تفصیلات آنا باقی ہیں، آرمی، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ہمارا مورال کم نہں کرسکتے، جو دہشت گرد آیا وہ بچ کر نہیں جا پایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بہت بہادر ہیں کہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، حملوں میں ملوث کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بہترین ردعمل دیا،وزیرداخلہ کا مشکورہوں تمام مصروفیات چھوڑکربلوچستان پہنچے، وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی،سرفراز بگٹی کاکہناتھا کہ گوادر میں بلوچ فیملی کی عورتوں اور بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا،دہشت گردوں کا مورال گرچکا تھا،دہشت مورال ہائی کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنادیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے صوبے میں مجموعی طور پر 108 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 58 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔