جھنگ پولیس کا شراب نوشی، ڈانس پر شادی کی تقریب میں چھاپہ، دُولہے سمیت 10 گرفتار
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس خان)جھنگ کے علاقہ آلہ آباد میں شادی کی تقریب کے دوران قوانین کی خلاف ورزی دُولہا کو بھاری پڑ گئی، تھانہ سٹی پولیس کا اونچی آواز میں میوزک، ناچ، گانا اور شراب نوشی کی شکایات پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا گیا تھا۔
پولیس نے موقع سے دُولہے سمیت 10 افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی، گرفتار افراد میں دُولہا محمد وسیم کے علاوہ خرم شہزاد، زین اقبال ، ذیشان حیدر ، محمد عدنان بھی شامل تھے۔
ملزمان عمران ، محمد عباس ، احسان ، احمد مظہر اور عمر خان بھی گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع