جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی توسیع کا فیصلہ
کیپشن: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی توسیع کا فیصلہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق توسیعی منصوبے کیلئے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 100 ارب روپے مختص کردیئے۔ کراچی ایئرپورٹ توسیعی منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج سمیت دیگر تعمیرات ہونگی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام تیز کردیا ۔ذرائع کے مطابق نیا ماسٹر پلان بھی توسیع منصوبے کا حصہ ہوگا۔ نئے کنٹرول ٹاور، فائر سٹیشن سمیت ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ توسیعی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسافروں کی طلب بڑھنے اور آئندہ دس سال کی گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ توسیعی منصوبے پر کام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک کا رُخ کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری