ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی

Jan 31, 2026 | 18:12:PM
ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اوگرا نے فروری کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فروری کے لئے فی کلو ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے مہنگی کی گئی ہے، فی کلو ایل پی جی کی قیمت 226.05 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جنوری 26 میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 219.67 روپے تھی، ماہ فروری کے لئے 11.80 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 75.21 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع