گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد

Jan 31, 2026 | 12:10:PM
گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  پشاور میں گاڑیوں میں ہرقسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں، اعلامیے میں رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کیلئے خطرہ قرار دی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:یکم فروری سے پیٹرول فی لیٹر  کتناسستاہوگا؟خوشی کی خبر آ گئی

ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔