کینیڈین کمپنی کا پاکستانی منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان

Jan 31, 2026 | 10:00:AM
کینیڈین کمپنی کا پاکستانی منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ملک میں منرلز کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

کینیڈین کمپنی نے پاکستان میں منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا، ماڑی منرلز اور کینیڈین کمپنی کے درمیان لیبارٹری کے قیام کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

کینیڈین کمپنی منرلز کی جانچ پرکھ کے شعبے میں سروسز فراہم کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،برفباری شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے حکومتی وریگولیٹری مںظوریوں کا عمل ابھی باقی ہے، دونوں کمپنیاں برابرشئیرہولڈنگ کی بنیادپرایک پراجیکٹ کمپنی بھی قائم کریں گی۔

ایم ایس اے لیبارٹری لمیٹیڈ منرلز کی جانچ کے لیے آئی ایس او سرٹیفائیڈ منرل ٹیسٹنگ سروسز فراہم کرے گی، کینیڈین کمپنی سیمپل سے تیاری تک تمام پہلووں سے متعلق ٹیسٹنگ سروسز دے گی۔