یکم رمضان المبارک کب ہوگا؟ماہرین نے تاریخ کا اعلان کر دیا

Jan 31, 2024 | 19:29:PM
 یکم رمضان المبارک کب ہوگا؟ماہرین نے تاریخ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )یکم شعبان المعظم کب ہوگا ؟ ایک ایسا سوال ہے جس کے جواب کیلئے دنیا بھر کے مسلمان پرجوش ہیں ،  اس کی وجہ رمضان کے بابرکت مہینے کے ایمان پرور ماحول کی قربت ہے،  کیونکہ شعبان کی آمد سے رمضان کے مہینے میں 30 دن سے بھی کم ایام باقی رہ جائیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سال 1445ھ کے ماہ رمضان کی ہم سے دوری اب کم ہونا شروع ہو گئی ہے ، مصرمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے کے مطابق شعبان کے مہینے کے چاند کی پیدائش 29 شعبان بہ مطابق 10 فروری 2024 بہ روز ہفتہ قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح ٹھیک ایک بجے ہوجائے گی،نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد مکہ مکرمہ میں 39 منٹ اور قاہرہ میں 40 منٹ تک باقی رہے گا۔

عرب جمہوریہ مصر کی باقی گورنریوں میں نیا ہلال ان کے آسمانوں پر 40 - 42 منٹ تک رہ سکتا ہے،عرب اوراسلامی ممالک کے دارالحکومتوں اور شہروں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 30 سے 50 منٹ کے درمیان رہتا ہے، اس طرح فلکیاتی اعتبار سے ماہ شعبان 1445 ہجری کا آغاز 11 فروری بروز اتوار ہے،رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے اور یہ شعبان کے بعد آتا ہے، اس کے بعد شوال کا مہینہ آتا ہے۔

اللہ تعالی نے رمضان کو سال کے باقی مہینوں پر فضیلت دی ہے، رمضان کا مہینہ 6ارکان اسلام میں سے ایک ہے جس میں مسلمانوں پر روزے فرض ہیں،رمضان کیلنڈر کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے دنوں کی تعداد 30 ہو گی اور اس کا پہلا دن پیر 11 مارچ کو ہوگا، روزوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دن رمضان کا سب سے چھوٹا دن ہے،اس کا دورانیہ 13 گھنٹے 18 منٹ ہوگا،رمضان المبارک کا آخری دن 9 اپریل بہ روز منگل 30 رمضان المبارک کی مناسبت سے ہو گا، یہ دن روزے کے اوقات کے لحاظ سے ماہ صیام کا طویل ترین دن ہے جس کے روزے کے اوقات 14 ہیں اور 14 منٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پرویز الٰہی گدھا گاڑی کے نشان سے الیکشن لڑیں گے ، عدالت نے حکم سنا دیا