اڈیالہ جیل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ، کال کس جگہ سے کی گئی ؟

Jan 31, 2024 | 17:54:PM
اڈیالہ جیل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ، کال کس جگہ سے کی گئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دھمکی آمیز کال موصول ،کالر نے جیل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی جیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ، جیل پولیس کی جانب سے راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا،  ڈی آئی جی جیل کی جانب سے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز افغانستان کے ایک نمبر سے کال موصول ہوئی ،کالر نے فون پر اڈیالہ جیل کو تین دنوں میں اڑانے کی دھمکی دی ،کالر نے دھمکی میں یہ بھی کہا کہ 5دہشتگرد مچھ جیل پر بھی حملہ کرچکے ہیں ۔ 

ڈی آئی جی جیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا ک اڈیالہ جیل انتہائی حساس ہے اور یہاں اہم سیاسی شخصیات ہیں ،سیکیورٹی بڑھائی جائے ، اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر ایلیٹ فورس کی جانب سے گشت بھی بڑھائی جائے ، اڈیالہ جیل کے گردو نواح میں سرچ آپریشن بھی کئے جائیں ،ڈی آئی جی جیل نے سی پی او راولپنڈی کو اپنے خدشات  سے آگاہ کرتے ہوئے خط لکھ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس اور توشہ خانہ میں سزا،عمران خان نے  بھی تیاری پکڑ لی