عمران خان نے سیاست کو داغدار کیا،سامنے آگیا اصل چور کون تھا، مریم اورنگزیب

Jan 31, 2024 | 13:03:PM
عمران خان نے سیاست کو داغدار کیا،سامنے آگیا اصل چور کون تھا، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، اپنا دور دوسروں کو چور ، چور کہنے پر لگایا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے کون تھے،  ملک سےمہنگائی ختم کرنی ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، انہوں نے پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کیا ،اب  انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے کہ طاقت سے دوسروں کا منہ بند کرلیں گے،نوازشریف کے دور میں ملکی بہتری کے بڑے بڑے منصوبے بنے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں کرپشن کم ہوئی، اوپر بیٹھا شخص صادق و امین تھا اس لیےکرپشن نہیں ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتے تھے 56کمپنیاں،صاف پانی پتہ نہیں ہم پر کیا کیا الزام لگایا، یہ نوازشریف کو کرپشن کرنے پر سزا نہیں دے سکے، نواشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، اپنی پوری سیاست میں انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے، یہ پورا مافیہ تھا،منظم طریقے سے کرپشن کرتا تھا،جو منصوبہ اٹھاؤ کرپشن میں اٹا ہوا تھا، کہاں گیا وہ 900ملین؟ یہ چور خود تھے، انٹرنیشنل سند یافتہ چور تھے، یہ جو قرضے لے رہے تھے اس کے پراجیکٹ لگاتے۔ 

 مریم اورنگزیب کا مزید کہنا کہ شہبازشریف کی 16ماہ کی حکومت تھی، 16ماہ کی حکومت میں رکے ہوئے منصوبے چلے، تیرہ جماعتوں کی پی ڈی ایم تھی،اوپر جو بندہ تھا اس نے گورننس ٹھیک تھی،کرپشن کو کنٹرول کیا، جب اوپر سے نیچے تک نظام کو استعمال کیا جاتا ہے تو ملک میں چوربازاری ہوتی ہے، توشہ خانہ لوٹ گئے،جواب مانگو تو ججوں کو گالیاں دیتے ہیں ، نوازشریف پر پانامہ اور کرپشن کا الزام لگایا گیا، ایک طرف توشہ خانہ ہے، توشہ خانہ کا پراسیس ہے،آپکو تحائف ملے جمع کرانے تھے، آپ نے تحائف جمع نہ کرائے اور خود فروخت کردیئے،نواز شریف کے دور میں ایک روپے کی چوری نہیں ہوئی، چوری نہ کرنے والے 3 نسلوں کا جواب دیتے ہیں۔