اسحاق ڈار سے ڈی ایٹ تنظیم کے نامزد سیکرٹری جنرل کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ڈی-8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود سے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ سہیل محمود ڈی ایٹ کو ایک بار پھر فعال بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
سہیل محمود پاکستان کے سینئیر ڈپلومیٹ ہین جو سیکرٹری خارجہ کے سینئیر موسٹ عہدہ پر کام کر چکے ہیں اور کئی اہم ڈپلومیٹک اسائنمنٹس کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔ اب انہیں ڈی ایٹ آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ ترقی کرتے ملکوں کی اس تنظیم میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان (19 دسمبر 2024 تک رسائی)، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے آج بتایا کہ نائب ویزراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سہیل محمود کے ساتھ ملاقات میں ان کی نئی اسائنمنٹ کے لئے اور تنطیم ڈی ایٹ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سہیل محمود اس اہم انترنیشنل فورم کو فعال کرنے اور ایک مؤثر بین الاقوامی تعاون کا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
سہیل محمود نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کو اپنے آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بتایا کہ وہ جلد ہی ڈی-8 سیکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انہوں نے ڈی-8 کی قیادت کے طے کردہ وژن کے مطابق تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے سہیل محمود کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے بطور سابق سیکریٹری خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی، سفیر سہیل محمود کی خدمات اور کردار کو سراہا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ ڈی-8 ایک نہایت مؤثر اور قابلِ عمل تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیر سہیل محمود کی بطور سیکریٹری جنرل تقرری سے ڈی-8 کو ازسرِنو فعال بنایا جا سکتا ہے۔
اس سے رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا