سال نو کا تحفہ، یو اے ای نے نجی شعبےکے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے۔
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کے لیے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:12 جنوری کو سنجیدہ تجاویز کیساتھ اسپیکر کے دفتر آجائیں، طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت
وزارت نے مزید بتایا کہ اور اگر تنخواہیں 30 جون 2026 تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پچھلے قواعد کے تحت اماراتی شہریوں کے لیے نجی شعبے میں کم از کم تنخواہ کا قانونی معیار 5 ہزار درہم تھا۔