اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ ، سائرہ انور ایف آئی اے طلب

Dec 31, 2022 | 19:58:PM
ایف آئی اے, اثاثوں کی تحقیقات, سائرہ انور, طلب,
کیپشن: ایف آئی اے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)نے اثاثوں کی تحقیقات کے حوالے سے سائرہ انور کوطلب کرلیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے سائرہ انور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے طلب کرلیا، ذرئع کا کہناہے کہ سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اعلیٰ اور اہم ترین شخصیت کی تیسری بیوی ہیں،اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں بڑھاوے پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے،سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے،جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا اعلان