نئے سال کی آمد،وزیراعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان 

Dec 31, 2022 | 17:49:PM
وزیراعلیٰ سندھ، نئے سال، ڈبل سواری، پابندی ختم،
کیپشن: مراد علی شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ امید ہے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا احترام کریں گے، مراد علی شاہ نے کہاہے کہ نوجوان نئے سال کی خوشیاں خوب منائیں ،نوجوان ایک دوسرے کے احترام اور عزت کے ساتھ خوشیاں منائیں ،امید ہے کوئی بھی نوجوان ون ویلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میرے نوجوان باشعور ہیں، اپنا اور دوسروں کی فیملیز کااحترام کریں گے ،انہوں نے کہاکہ امید ہے نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی کا سال ہو گا،امید ہے نیا سال جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری انتقال کرگئے