پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ

Dec 31, 2020 | 22:55:PM
پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی پٹیشن دائر کرنے کا پی ڈی ایم کو مشورہ دیدیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں، ان کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنی چاہئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس معاملہ پر غور کرکے مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن کا معاملہ کل کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔