نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی اور گیس فراہمی کی منظوری 

Dec 31, 2020 | 19:34:PM
نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی اور گیس فراہمی کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف بی آر نے نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی اور گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ،نئے مینو فیکچررز کا ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا سیل قائم کردیا گیا ،نئے مینو فیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں،ایسوسی ایشن تصدیق کے بعد نئے مینو فیکچررز کی رجسٹریشن کی درخواست آگے بھیج سکتی ہے۔ 
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری رجسٹریشن سیل مینوفیکچررز کی درخواست متعلقہ ڈسکوز کو بھیج دے گانئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔