شیخ رشید دو روزہ دورے پر پشاور روانہ،کل پریس کانفرنس کرینگے

Dec 31, 2020 | 15:00:PM
شیخ رشید دو روزہ دورے پر پشاور روانہ،کل پریس کانفرنس کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دو روزہ دورے پر پشاور روانہ ہوگئے جہاں وہ  اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید لنڈی کوتل کا دورہ کریں گے جبکہ اُنہیں بارڈر منیجمنٹ اور اینٹی اسمگلنگ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ شیخ رشید ایف سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ  کمانڈنٹ اور آئی جی ایف سی سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ طورخم بارڈر ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے جبکہ وہ کل پشاور میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ کا چارج سنبھالنےکے بعد شیخ رشید کا پہلا دورہ پشاور ہے۔