ایلون مسک کا اپنے سابق انجینئر پر گروک کے راز چرانے کا الزام، مقدمہ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نےاپنی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایکس اے آئی کے سابق انجینئر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق ملازم پر الزام ہے کہ اس نے چیٹ بوٹ گروک سے متعلق تجارتی راز چرائے اور انھیں اپنی حریف کمپنی اوپن اے آئی کو منتقل کیا۔
ایلون مسک کی کمپنی نے یہ مقدمہ دو روز قبل کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیاہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ انجیئنرشوچن لی نے وہ خفیہ معلومات چرائے جوایسی جدید اے آئی ٹیکنالوجیز سے متعلق ہیں جن کی خصوصیات چیٹ جی پی ٹی سے بہتر ہیں تاکہ انھیں اپنے نئے عہدے پر اوپن اے آئی میں استعمال کر سکے جس کا تقرر اس مہینے کے شروع میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی منگنی کی 11 قیراط کی انگوٹھی،قیمت سن کرہوش اڑجائیں
مقدمے میں مزید کہا گیا کہ لی نے پچھلے سال کام شروع کیا اور گروگ کی ترقی میں مدد دی، تاہم جولائی میں اوپن اے آئی میں ملازمت قبول کرنے اور ایکس اے آئی کے شیئرز 70 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد اس نے تجارتی راز حاصل کر لیے۔