میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا،قبر تک پیچھا نہیں چھوڑونگا: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرا شہر سیالکوٹ تحریک انصاف کی مقامی قیادت، ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیورو کریٹس نے مل کر تباہ کر دیا، میں قبر تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اس ویڈیو کے ساتھ آواز پی ٹی آئی کے لیڈر عمر فاروق مائر کی ہے، اور یہ نشاندہی انہوں نے میرے خیال میں عبوری حکومت کے وقت کی تھی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب کہ یہ وڈیو آج کی ہے، میری آج اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے، وہ میرے مؤقف اور پریشانی سے اتفاق کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے پوسٹ میں تحریر کیا کہ پروجیکٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں 2019 میں شروع ہوا تھا، اور بانی رکن پی ٹی آئی عمر فاروق مائر اسی وقت اس تباہی کی پیش گوئی کر رہے تھے اور انہوں نے ہی ڈار برادران کا نام لیا ہے۔
اس وڈیو کیساتھ آواز pti کے لیڈر عمر فاروق مائر صاحب کی ھے۔ اور یہ نشاندھی انہوں میرے خیال میں interim govt کے وقت کی تھی ۔ جب کے یہ وڈیو آج کی ھے۔ میری آج اس پراجیکٹر کے ڈائریکٹر سے بات ھوئ ھے اور میرے موقف اور پریشانی سے اتفاق کرتے ھیں۔ پراجیکٹ pti کی حکومت میں 2019 میں شروع… pic.twitter.com/DWVsRITW2J
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 30, 2025
خواجہ آصف نے کہا کہ زیڈ کے بی جو اس منصوبے کے ٹھیکیدار ہیں، وہ مشہور ٹھیکدار اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی با اثر شخصیت ہیں۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ میرا ان سے تعارف 2013 میں ہوا تھا، جب میں وزیر پانی و بجلی تھا، زیڈ کے بی بلوچستان میں ایک ٹھیکہ لینے کے امیدوار تھے، وہ ایک علیحدہ کہانی ہے، جس میں سفارشی میرے چند ساتھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسے
انہوں نے کہا کہ میر ا شہر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت، ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیوروکریٹس نے مل کر تباہ کر دیا ہے، میں قبر تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔
وفاقی وزیر نے ایک اور تحریر نقل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سیلاب بھی یہودی ایجنٹ لگتا ہے انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں ٹورتا، اور ہمارے محب وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا کر لے جاتا ہے۔