اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب سے متاثرہ علاقے ہیڈ بلوکی کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ھیڈبلوکی سیلاب کےعلاقے میں آئے ہوئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی پچھلے 4 دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔