غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ ،بڑی وجہ سامنے آگئی
ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔