لاہور: بھارتی دہشت گرد کو 20 سال قید

Aug 31, 2025 | 10:50:AM
لاہور: بھارتی دہشت گرد کو 20 سال قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق مجرم ماضی میں بھارتی شہری اور جاسوس رہ چکا ہے، جبکہ اس وقت وہ افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت مکمل کرکے مجرم کو سزا سنائی۔