کراچی:بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،فائرنگ سے 5افراد زخمی،جھگیوں کو آگ لگا دی

Aug 31, 2025 | 10:19:AM
 کراچی:بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،فائرنگ سے 5افراد زخمی،جھگیوں کو آگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی جبکہ 4 جھگیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ 2 گروپوں میں  تصادم کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ تعالیٰ نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو’’رحمت‘‘سے نواز دیا،تصاویر شیئر

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ بھی لگائی جس کے باعث 4 جھگیاں جل گئیں، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔